30 اپریل ، 2024
غزہ میں مظالم کے خلاف اسرائیل کی مبینہ حمایت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آتی جا رہی ہے۔ معروف امریکی فوڈ چین نے ملائیشیا میں اپنے 100 سے زائد ریستوران عارضی طور پر بند کرنےکا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کی فرنچائز کمپنی کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر درپیش صورتحال کی وجہ سے ملائیشیا میں ریستوران عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔
ملائیشین میڈیا کے مطابق امریکی فوڈ چین نے ملائیشیا میں 100 سے زیادہ ریستوران عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں امریکی فوڈ چین کے 600 ریستوران ہیں جن میں سے 108 کو بندکیا جارہا ہے، ان میں سے زیادہ تر ریستوران ملائیشیا کی مسلم اکثریتی ریاست کلنٹان میں ہیں۔
خیال رہےکہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملائیشیا اور دیگر ممالک میں اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔