اٹک: محکمہ معدنیات کا چھاپہ، دریائے سندھ سےغیرقانونی سونا نکالنے والوں کیخلاف مقدمہ درج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اٹک میں دریائے سندھ سے غیر قانونی سونا نکالنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رائلٹی انسپکٹر فیروز خان کے مطابق محکمہ معدنیات کے حکام نے اٹک خورد کے مقام پرچھاپہ مارا۔ محکمہ معدنیات کی ٹیم دیکھ کر اراضی مالک اور 7 ٹھیکیدار موقع سے فرار ہوگئے۔

رائلٹی انسپکٹر فیروز خان کے مطابق دریائے سندھ میں 12 ایکسیویٹر گولڈ پلیسرکر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق دریائے سندھ  سے غیرقانونی سونا نکالنے والی 12 مشینیں قبضے میں لے لی ہیں۔

مزید خبریں :