28 جون ، 2017
ٹرمپ مودی ملاقات کےبعد وائٹ ہائوس نےپاکستان سے پھرڈومورکامطالبہ کیا ہے، وائٹ ہائوس نےپاکستانی سرزمین دیگر ملکوں کے خلاف استعمال نہ ہونےدینے پر بھی زور دیا ہے۔
مودی ٹرمپ ملاقات کے بعد وائٹ ہائوس کا پاکستان سے ڈومورکامطالبہ سامنے آیا ہےکہ ممبئی اور پٹھان کوٹ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ کا اس حوالے سے موقف سامنے آیا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا عزم واضح رہا ہے،پاکستان نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کو بھی ناانصافی قرار دے دیا۔