پاکستان
10 جولائی ، 2012

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر: غیر جانبدار فخرالدین جی ابراہیم کو لگایا، وزیراعظم

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر: غیر جانبدار فخرالدین جی ابراہیم کو لگایا، وزیراعظم

اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے غیر جانبدارتقرری کرتے ہوئے فخر الدین جی ابراہیم کو لگایا، اپوزیشن کی نیت ٹھیک سمجھتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ بیٹھیں۔اسلام آباد میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب تک مڈل اور لوئر کلاس اوپر نہیں آتی ملک ترقی نہیں کر سکتا، اس وقت ملک کی سیاست ذوالفقار علی بھٹو اور پیپلز پارٹی کے گرد گھوم رہی ہے۔ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وہ منہ میں سونے کا کیا پیتل کا چمچہ بھی لے کر پیدا نہیں ہوئے، مڈل اور لوئر مڈل کلاس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ڈکٹیٹر نے پارلیمنٹ کے اختیارات سلب کیے جو صدر آصف زرداری نے واپس کیے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جتنی عزت اپوزیشن کرتی ہے، ہم بھی اتنی ہی کرتے ہیں، قومی اداروں سے متعلق باتیں کرنا بھی توہین عدالت ہے، اپوزیشن کی نیت ٹھیک سمجھتے ہیں، وہ ہمارے ساتھ بیٹھیں تو صحیح۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اتحادیوں کی حکومت ہے، فخر الدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنر بنا کر غیر جانبدار تقررکیا۔

مزید خبریں :