10 جولائی ، 2012
واشنگٹن … کشمیر امریکن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے امریکا کو گرفتاری پیش کردی ہے، انہیں 2 سال میری لینڈ کی جیل میں گزارنا پڑیں گے۔ کشمیر امریکن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی پر ایف بی آئی کو گمراہ کرنے اور دوسرے ملک سے رقم لینے کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا جس میں انہیں امریکی عدالت نے 2 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے امریکا کو گرفتاری پیش کردی ہے اور اب انہیں میری لینڈ کی جیل میں 2 سال گزارنا پڑیں گے۔