پاکستان
07 جولائی ، 2017

ہم عہدوں کو نہیں بیٹیوں کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں، مریم نواز

ہم عہدوں کو نہیں بیٹیوں کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں، مریم نواز

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر خاتون پولیس افسر کی جانب سے سیلوٹ کئے جانے کے بعد مخالفین کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات اور تنقید کا جواب دے دیا۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں سیلوٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے سامنے اسلام آباد پولیس کی خواتین اہلکار کھڑی ہیں۔

مریم نواز نے اپنی پوسٹ کردہ تصویر پر لکھا کہ ہم عہدوں کو نہیں بیٹیوں کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں، اگر وہ آپ کو عزت دیں تو جواب میں انہیں بھی عزت دینی چاہیئے۔

مریم نواز نے لکھا کہ ہر سلیوٹ پروٹوکول نہیں ہوتا اور احترام دل سے ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ 5 جولائی کو پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے موقع پر ایس پی اسپیشل برانچ ارسلہ سلیم نے مریم نواز کو سلیوٹ کیا تھا جس پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔

مزید خبریں :