11 جولائی ، 2012
کابل … افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مشتعل افراد کے ساتھ جھڑپوں میں 15 پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک لاپتہ ہو گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل پولیس کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد داؤد امینی نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس، اٹارنی آفس اور بلدیہ کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے شہر کے نواحی علاقہ رش کور میں سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے 250 گھروں کو مسمار کرنے کی کوشش کی تو رہائشیوں نے مزاحمت کی۔ اس موقع پر فریقین میں جھڑپوں میں 15 پولیس اہلکار زخمی جبکہ ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔