پاکستان
15 جولائی ، 2017

گھریلو ملزم کی موت تشدد نہیں بیماری سے ہوئی، ایم پی اے شاہجہاں کا دعویٰ

گھریلو ملزم کی موت تشدد نہیں بیماری سے ہوئی، ایم پی اے شاہجہاں کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہ جہاں نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کے گھر میں کام کرنے والے کمسن ملازم کی موت تشدد سے نہیں بلکہ بیماری سے ہوئی۔

گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے شاہ جہاں کے گھر سے کمسن ملازم کی لاش بوری میں برآمد ہوئی تھی جس کو تشدد سے ہلاک کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

واقعے کے بعد اس کا مقدمہ مقتول لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں ایم پی اے کی بیٹی فوزیہ کو نامزد کیا گیا جب کہ فوزیہ نے اسی روز مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تھی۔

جیونیوز سے گفتگو میں رکن صوبائی اسمبلی شاہ جہاں نے ملازم کی موت کے حوالے سے اپنی بیٹی فوزیہ پر لگنے والے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 سالہ اختر بیماری کے باوجود ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے تیار نہیں تھا جس کے باعث وہ بیماری کو برداشت نہ کرسکا، اس کی موت میں وہ یا ان کی بیٹی کسی قسم کی ذمہ دار نہیں۔

واضح رہے کہ 16 سالہ اختر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس تشدد ثابت ہوا ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :