11 جولائی ، 2012
اسلام آباد… وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ بجلی گھروں کو یومیہ 28 ہزار ٹن فرنس آئل دے رہے ہیں اور بجلی گھروں کے پاس تین دن کے تیل کے ذخائر یقینی بنائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت میں انہوں نے دعوی کیا کہ وہ بجلی کے لیے تیل کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔ بجلی گھروں کے لیے 4 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس مزید فراہم کی جائے گی۔ بجلی گھروں کے لیے گیس 8 کروڑ سے بڑھا کر 12 کروڑ مکعب فٹ یومیہ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی گھروں کے لیے ا دھار پر تیل کی فراہمی کا دائرہ بڑھائیں گے اور قرض کی حد بڑھائے جائے گی۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ تیل سے بجلی کی پیداوار ڈھائی ہزار میگا واٹ بہتر کی ہے۔