کاروبار
11 جولائی ، 2012

ایکسپورٹ کارگو کے موٴثر معائنے کیلئے ملکی پورٹس پر اضافی اقدامات کا نفاذ

کراچی…ایکسپورٹ کارگو کے بہتر اور موٴثر معائنے کے لیے ملکی پورٹس پر اضافی اقدامات کا نفاذ کردیا گیا۔ محکمہ کسٹم کے مطابق ایسے تمام ایکسپورٹ کارگو کنٹینرز جو مشکوک ہوں یا غیر روایتی منڈیوں میں جارہے ہوں ان کی اسکیننگ یقینی بنائی جائے گی۔ جب کہ اس وقت ڈیوٹی کے فرائض دینے والے افسران کسی بھی کارگو کنٹینر کی اسکیننگ کرنے کے مجاز ہوں گے۔جن ایکسپورٹ کارگو کنٹینرز کی اسکیننگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ان میں افریقی ملکوں کو جانے والے کنٹینرز، پہلی بار ایکسپورٹ کرنے والے تاجروں کے کنٹینرز، کمرشل ایکسپورٹرز، جلد خراب ہونے والی اشیاء کے کنٹینرز، بلک کارگو، ماربل آرٹیکلز، چاول، گندم اور اسکریپ کنٹینرز شامل ہیں۔ ایسے کنٹینرز کی اسکیننگ بھی یقینی بنائی جائے گی، جس میں موجود مال کی قیمت اس کی اوسط قیمت سے زائد درج کی گئی ہو۔

مزید خبریں :