11 جولائی ، 2012
قاہرہ …مصر کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی اپنے پہلے بیرونی دورہ پر آج سعودی عرب پہنچیں گے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مصری صدر یہ دورہ سعودی فرماروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر کررہے ہیں۔جہاں پر وہ سعودی فرماروا کے ساتھ اہم مذاکرات کرئینگے ساتھ ہی وہ ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ بھی ملاقات کرئینگے۔اپنا دورہ سعودی عرب کے دوران مصری صدر اور انکے ہمراہ وفد کے ارکان عمرہ بھی ادا کرئینگے۔یاد رہے کہ خطہ میں سعودی عرب مصر کا اہم اقتصادی حلیف سمجھا جاتا ہے جبکہ سولہ لاکھ سے زائد مصری شہری سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔