12 جولائی ، 2012
کراچی … مسلم لیگ ن کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری نہال ہاشمی نے کہاہے کہ حکومت دہری شہریت کابل چندشخصیات کیلیے منظورکراناچاہتی ہے،اوورسیزپاکستانی الیکشن لڑنے کیلیے اپنی دوسری شہریت چھوڑسکتے ہیں۔ نہال ہاشمی نے یہ بات پیرس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔نہال ہاشمی نے کہا کہ ملک توڑنے کی سازش ہورہی ہے مگر نوازشریف جیسے سیاستدانوں کی موجودگی میں یہ کامیاب نہیں ہوسکے گی۔ قیام پاکستان سے آج تک ملک کے شہریوں کی اقتصادی حالت بتدریج بہترہورہی ہے،اورمسائل پرقابوپالیاجائیگا۔ ان کاکہناتھاکہ اوورسیزپاکستانیوں کی بھیجی گئی رقوم ملک کی ترقی میں اہم کرداراداکرتی ہیں۔