02 اگست ، 2017
سٹی پولیس لائژن کمیٹی نے شہر میں 7 ماہ کی اسٹریٹ کرائم کی رپورٹ جاری کردی۔
سی پی ایل سی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں شہریوں سے ساڑھے 14 ہزار سے زائد موبائل فون چھین لیے گئے اور اس طرح ہر 4 گھنٹے میں ایک گاڑی اور ہر گھنٹے میں 2 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں یا چھین لی گئیں۔
سی پی ایل سی ریکارڈ کے مطابق اس سال اب تک 739 شہری اپنی گاڑیوں سے محروم ہوئے جب کہ یہ تعداد گزشتہ 7 کے سات ماہ میں 891 تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 ہزار 406 شہری اپنی موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے اور سال 2016 کے 7 ماہ میں یہ تعداد 11 ہزار 671 تھی۔
رپورٹ کے مطابق 14 ہزار 542 موبائل فون چھینے یا چوری کیے جاچکے ہیں جب کہ گزشتہ سال کے 7 ماہ میں یہ تعداد 17 ہزار 211 تھی۔
رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی سب سے زیادہ وارداتیں شارع فیصل اور گلستان جوہر میں ہوئیں جب کہ دوسرا نمبر گلشن اقبال اور بہادرآباد کے علاقوں کا ہے۔