دنیا
07 اگست ، 2017

امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیدیا

امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیدیا

امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو براہ راست بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر مون جا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کو براہ راست خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان سمیت کئی ملکوں کو خطرہ ہے۔

امریکی صدر اور جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کی نئی پابندیوں کا بھی خیر مقدم کیا۔

دوسری جانب سیول میں آسیان اجلاس کے دوران جنوبی اور شمالی کوریا کے وزرائے خارجہ کی سائیڈ لائن ملاقات ہوئی جس میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی سطح پر مذاکرات کرنے پر زور دیا۔

مزید خبریں :