02 فروری ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرپارلیمانی کمیٹی بنادی جائے،پھرپٹرولیم مصنوعات پرجوپارلیمانی کمیٹی کہے گی وہ کرینگے،اپوزیشن کی تجاویزکی حمایت کرینگے ۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کی شام پیپلز پارٹی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو توہین عدالت کیس میں 13فروری کو طلب کرنے کے تناظر میں پارٹی رہنماؤں کا مذکورہ بالا اجلاس نہایت اہم تھا۔وزیراعظم گیلانی نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ تمام ادارے، آئین میں رہ کرکام کرینگے توتنقیدنہیں ہوگی، ادارے پارلیمنٹ کوجوابدہ ہیں،کسی بھی معاملے کی وضاحت مانگی گئی توجواب دینے کیلیے تیارہیں،انھوں نے کہا کہ عدلیہ کے احکامات کااحترام کرینگے،عدلیہ کے فیصلوں کاانتظارکرناچاہیے،اداروں کااحترام ہم نہیں کرینگے توکون کریگا،وزیر اعطم نے مزید کہا کہ پہلے بھی عدالت میں پیش ہوا تھا اب بھی ہونگا۔جو پارلیمنٹ کہے گی کرنے کو تیار ہیں۔ہمیں کمیٹی بنانے کے بجائے عدلیہ کے احکامات کا انتظار کرنا چاہیے۔