دنیا
12 جولائی ، 2012

برطانیہ میں طوفان سے متاثرہ مکان مالکان سے زیادہ قسط کا مطالبہ

برطانیہ میں طوفان سے متاثرہ مکان مالکان سے زیادہ قسط کا مطالبہ

لندن … برطانیہ میں انشورنس کمپنیوں نے طوفان زدہ علاقوں کے مکان مالکان سے کہا ہے کہ وہ مکانات کی مرمت پر خرچ ہونے والی رقم میں اضافے کی وجہ سے زیادہ انشورنس کی قسط بڑھا کر اداکریں۔ برطانیہ کے متعدد علاقوں میں ہونے والی طوفانی باشوں نے کئی شہروں میں صورتحال خاصی خراب کردی ہے، مکانات اور املاک کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔پیش گوئی کی جارہی ہے کہ رواں ماہ میں مزید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ لاکھوں پاوٴنڈز کی جائیداد کو پہنچنے والے نقصان کے باعث انشورنس کمپنیوں کو ادائیگی کیلئے بڑی رقوم درکار ہیں۔ اس صورتحال کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ مکان مالکان کے یوٹیلٹی بلز میں 10 فیصد ٹیکس کا اضافہ کردیا جائے تاکہ طوفان کی صورت میں ہونے والے اضافی نقصان کی مد میں انشورنس کمپنیوں کو مزید رقم مل سکے ۔

مزید خبریں :