13 جولائی ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…پاکستا ن الیکٹرانک میڈیا ریگو لیٹری اتھا رٹی(PEMRA)کی جانب سے ٹی وی اور کیبل چینلز پرسلمان خا ن کی نئی فلم ”ایک تھا ٹا ئیگر “کے ٹریلر پر پا بندی کے بعد اِن دنوں سلما ن خان کے پا کستا ن آنے کی خبریں گر م ہیں ۔ مختلف ہندو ستا نی ا خبارات کے مطابق سلما ن اپنی فلم کو پاکستان مخالف قرا ر دیئے جانے پر اتنا پریشان ہو گئے ہیں کہ پا کستا نی حکا م کو قائل کر نے اور فلم کے نما ئش پر ممکنہ پابندی کو رُوکنے کے لیے پاکستا ن کا دورہ کر نے کے بارے میں سو چ رہے ہیں ۔ فلم کے ڈائر یکٹر کبیر خا ن کااِس سلسلے میں کہنا ہے کہ وہ اور سلما ن اس سے قبل کبھی پاکستان نہیں گئے ہیں اس لیے اگر اُنہیں فلم کے سلسلے میں پا کستا ن بھی جا نا پڑ ا تووہ اس کے لیے تیا ر ہیں ۔