Time 01 ستمبر ، 2017
دنیا

مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی منفرد مبارکبادیں


دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ منارہے ہیں جب کہ اس موقع پر غیر مسلم شخصیات نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنی خوش مزاجی اور ہر طبقہ فکر کے ساتھ پیش پیش رہنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نےعید الاضحیٰ پر مسمانوں کو بھی مبارکباد دی ہے۔

’’جسٹن ٹروڈو‘‘ نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تمام حجاج کرام کو حج کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک بھی کہا۔

ٹروڈو نے اپنی وڈیو ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ تمام مسلمانوں کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔










کینیڈین وزیر اعظم ٹروڈو نے اس سے قبل مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کی تھی اور پہلا روزہ کینیڈین مسلمانوں کے ساتھ افطار کیا تھا۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے دلچسپ انداز میں مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے اردو زبان میں سب کو عید مبارک کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ اگلے 70 سال بھی مزید دوستی گہری رہے گی۔

امریکی وزیر خارجہ ’’ریکس ٹیلرسن‘‘ نے بھی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

ٹیلرسن نے کہا کہ 30 لاکھ مسلمانوں کو حج کے لیے مکہ میں اکٹھے دیکھنا ایک عالی شان منظر ہوتا ہے۔انہوں نے عالم اسلام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ امریکی مسلمانوں کے لیے دفتر خارجہ کی جانب سے تعطیلات فراہم کی جائیں۔

مزید خبریں :