دنیا
02 فروری ، 2012

مصر: میچ کے دوران تصادم، فٹبال ایسو سی ایشن حکام برطرف

مصر: میچ کے دوران تصادم، فٹبال ایسو سی ایشن حکام برطرف

قاہرہ … گزشتہ روز مصر میں فٹ بال میچ کے دوران تماشائیوں کے درمیان تصادم میں 79 افراد کی ہلاکت کے بعد مصر کی فٹ بال ایسوسی ایشن کی لیڈر شپ کو برطرف کردیا گیا۔ قاہرہ میں پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کمال الغنزوری نے بتایا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ پر فٹ بال ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر،مینجمنٹ بورڈ اور سیکیورٹی چیف کو ان کی ذمہ داریوں کے لئے برطرف کر دیا گیا ہے اور استغاثہ ہنگامہ آرائی سے متعلق ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ مصری وزیر اعظم نے بتایا واقعہ پیش آنے والے شہر پورٹ سعید کے گورنر نے استعفیٰ پیش کیا تھا جسے قبول کر لیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔ گزشتہ روز مصر کے شہر پورٹ سعید میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان میچ کے دوران تماشائیوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 79 ہو گی۔

مزید خبریں :