Time 06 ستمبر ، 2017
پاکستان

اشتعال انگیز تقاریرکیس: بانی ایم کیوایم اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیوایم الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیا۔

اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی جس میں بانی ایم کیوایم کو ایک بار پھر اشتہاری قرار دیا گیا جب کہ عدالت نے الطاف حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

عدالت کی جانب سے دائمی وارنٹ کے بعد فائل داخل دفتر کردی گئی جس کے بعد اب ملزم کی گرفتاری پر کیس کی سماعت ہوگی۔

بانی ایم کیوایم کو پانچویں بار اشتہاری قرار دیا گیا ہے اس سے قبل وہ گولڑہ سیکریٹریٹ، بارہ کہو او کوہسار تھانوں میں درج مقدمات میں اشتہاری ہیں۔

مزید خبریں :