Time 10 اکتوبر ، 2017
پاکستان

کراچی میں شدید گرمی: ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی تدابیر

کراچی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ اسٹروک کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔ قوت مدافعت میں کمی کے شکار افراد ہیٹ اسٹروک کی لپیٹ میں جلدی آسکتے ہیں۔

جب انسان کے جسم کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گرڈ سے بڑھ جائے تو ہیٹ اسٹروک کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک کی علامات میں بخار، ضرورت سے زیادہ پسینہ آنا، نقاہت، کمزوری اور کپکپاہٹ شامل ہیں۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں خصوصاً صبح 11 بجے سے شام 5 بجے کے دوران لوگ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ماہرین طب کہتے ہیں کہ ہیٹ اسٹروک کی صورت میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال، سایہ دار جگہ میں رہنا اور سر کو ڈھانپنا انتہائی ضروری ہے۔

محکمہ موسمیات نے بھی شدید گرمی میں شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں۔

خیال رہے کہ کراچی میں منگل کو پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

شہر میں شدید گرمی کے باعث معمول کی چلنے والی سمندری ہوائیں بھی رک گئی ہیں جس کےباعث موسم میں مزید تپش محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوائیں مکمل طور پر بند ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 11 فیصد رہ گیا ہے جس سے موسم میں خشکی پیدا ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :