Time 11 اکتوبر ، 2017
پاکستان

سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ميں 90 دن کےاضافے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات 12 اکتوبر کو ختم ہورہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ سندھ وفاقی حکومت کو خط لکھےگا جس کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :