14 جولائی ، 2012
قاہرہ … امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچ گئیں، دورے کے دوران مصر کے نومنتخب صدر محمد مرسی سے ملاقات کریں گی۔ عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا دورہٴ مصر کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں نے صدارتی محل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ قاہرہ میں قیام کے دوران مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے علاوہ عسکری قیادت و مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گی اور مصرمیں مکمل انتقال اقتدار اور مکمل جمہوری نظام کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے پر زور دیں گی۔ مصر میں انتقال اقتدار کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد امریکا اور مصر میں برسر اقتدار اسلام پسند قوتوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔