پاکستان
14 جولائی ، 2012

بلدیاتی نظام پر متحدہ سے 60 فیصد معاملات طے پاگئے، سراج درانی

بلدیاتی نظام پر متحدہ سے 60 فیصد معاملات طے پاگئے، سراج درانی


بلدیاتی نظام پر متحدہ سے 60 فیصد معاملات طے پاگئے، سراج درانی
کراچی … سندھ کے صوبائی وزیر برائے بلدیات آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام کے قانون سے متعلق ایم کیو ایم کے ساتھ 60 فیصد معاملات طے پاگئے ہیں تاہم کچھ معاملات ابھی حل طلب ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کا آئندہ اجلاس 16 جولائی کو ہوگا، بلدیاتی نظام پر کچھ معاملات ابھی حل طلب ہیں۔ آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے اتفاق رائے کے بعد بلدیاتی نظام سے متعلق دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیں گے، اتفاق رائے کے بعد قانون سندھ اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے قانون پر ایم کیو ایم کے ساتھ 60 فیصد معاملات طے پاگئے ہیں، تاہم ابھی کچھ معاملات حل طلب ہیں جن پر پارٹی قیادت فیصلہ کریگی۔

مزید خبریں :