پاکستان
14 جولائی ، 2012

ریاض پیرزادہ کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے،کامل علی آغا

 ریاض پیرزادہ کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے،کامل علی آغا

لاہور … مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ ریاض پیرزادہ کی منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے، چوہدری برادران کی یہ رواداری ہے کہ وہ دوہری شہریت رکھنے والوں کو برداشت کر رہے ہیں۔ لاہور سے جاری بیان میں کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ ایک جماعت میں رہتے ہوئے دوسری جماعت سے وفاداری منافقت ہے۔ ریاض پیرزادہ وفاقی وزیر تھے اور چوہدری پرویز الٰہی سینئر وفاقی وزیر تھے تو اس وقت سب ٹھیک تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاض پیرزادہ نے ہر موقع پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی لیکن انہیں برداشت کیا گیا۔

مزید خبریں :