پاکستان
15 جولائی ، 2012

خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

 خیبر پختونخوا میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

پشاور… پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور کے شہری علاقوں میں دس سے بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں بیس گھنٹوں تک بجلی بندرہتی ہے۔ دوسری جانب رات کے اوقات میں بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہیں۔ پشاور کے علاوہ ضلع کوہاٹ، مردان مانسہرہ، صوابی، نوشہرہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ جبکہ بجلی کے کم وولٹیج سے برقی آلات خراب ہونے کی شکایات بھی عام ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :