Time 31 اکتوبر ، 2017
پاکستان

ارشد وہرا منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں، سرفراز مرچنٹ

لندن منی لانڈرنگ کیس کے گواہ سرفراز مرچنٹ نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا بانی ایم کیو ایم کے لیے منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں ڈپٹی میئر ارشد وہرا پاک سرزمین پارٹی میں کیوں گئے؟سے متعلق سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ ارشد وہرا کو الطاف حسین کے خلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ثبوت دینے سے ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان نے منع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستارکا لندن سے لا تعلقی کا اعلان صرف باتوں کی حد تک ہے۔22اگست کے بعد بھی پیسا لندن جاتا رہا ہے۔ ایک نہیں کئی رہنما اب تک رابطے میں ہیں۔

سرفراز مرچنٹ نے کہا کہ خدمت خلق فاونڈیشن کا پیسہ پہلے ارشد وہرا کے اکاونٹ میں جاتا تھا اور اس کے بعد بانی ایم کیو ایم کے پاس جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 22اگست کے بعد بھی پیسا لندن جاتا رہا ہے اور یہ سب فاروق ستار کے علم میں بھی ہے۔فاروق ستارکا لندن سے لا تعلقی کا اعلان صرف باتوں کی حد تک ہے۔

مزید خبریں :