کھیل
16 جولائی ، 2012

دیا اور ایس ایم بی فاطمہ ویمنز نائن اے سائیڈ فٹبال کے فائنل میں

کراچی…شکیل یامین کانگا… حاجرہ خان کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت دیا ویمنز فٹ بال کلب نائن اے سائیڈ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں مارٹا کلب نے ایس ایم بی فاطمہ کو شکست دی۔ ایس ایم بی فاطمہ اسکول گارڈن میں کھیلی جانے والے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں دیا ویمنز فٹ بال کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹی ویمنز فٹ بال کلب کو10-0 کی بڑی شکست دی۔ حاجرہ خان نے چار جبکہ رخسار راشد، کرن علی اور ارم کاظمی نے دو دو گول کئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں مارٹا کلب نے ایس ایم بی فاطمہ اسکول کو 2-0 سے شکست دی۔ آسیہ خان اور امبرین حمید نے ایک ایک گول کیا، فائنل پیر کو شام چار بجے کھیلا جائے گا۔ڈی ایف اے سکھر کے زیراہتمام انٹر کلب فٹ بال لیگ میں کمبائنڈ کلب سکھر نے موٹرورکس یونین کلب کو6-0 سے شکست دیدی۔ میچ کے مہمان خصوصی میر سید یعقوب علی شاہ چیئرمین ڈی ایف اے تھے جبکہ اس موقع پر وائس چیئرمین زاہد سعید بھی موجود تھے۔ ڈی ایم سی ساؤتھ شہید بینظیر بھٹو وومن فٹبال ٹورنامنٹ میں تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم پر آغاخان وومن نے روبیشہ وومن کو0-2 سے زیر کیا۔ ذولفیہ اور صائمہ نے1،1گول کیا۔ حسین ہومز ٹیکسٹائل اور کراچی یونائٹیڈکامیچ بغیرکسی گول کے برابرہوگیا۔ یونیورسل وومن نے عظیمی وومن کو0-8 سے شکست دی۔ صنم نے چار ، زرمینہ نے3 گول اور اسماء نے1گول کیا۔

مزید خبریں :