04 نومبر ، 2017
لندن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔
وزیراعظم ’’ فیوچر آف پاکستان 2017 ‘‘ کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن پہنچے ہیں جہاں ہیتھرو ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کابنیادی اصول یہ ہے کہ انصاف نہ صرف کیاجانا چاہیے بلکہ انصاف ہوتا بھی نظر آنا چاہئے لہٰذا نواز شریف کے ساتھ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ کے کندھوں پر بھاری بوجھ ہے، عدالتیں اپنے رویئے اور عمل سے انصاف کرتی ہیں اور اب اس کاانحصار عدالتوں پر ہے کہ وہ کس طرح انصاف کرتی ہیں۔