05 نومبر ، 2017
اسلام آباد کے اسکولوں اور کالجوں میں نشہ آور اشیاء فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی نائن اور سرائے خربوزہ میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسکولوں اور کالجوں میں نشہ آور اشیاء سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے پاس سے ہیروئن اور 119 نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
پولیس کےکہنا ہے کہ چاروں ملزمان اسلام آباد کے رہائشی ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال اسلام آباد کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔