پاکستان
Time 11 نومبر ، 2017

’نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا؟‘

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہےکہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ‘میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا‘؟

کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، کسی کا نام لینا نہیں چاہتا، بہت سارے رہنماؤں سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے، نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ’میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں پکڑا‘؟

مزید خبریں :