Time 12 نومبر ، 2017
دنیا

سعودی عرب یمن کے مرکزی بینک کو دو ارب رقم ڈپازٹ کی شکل میں ادا کریگا

سعودی عرب یمن کے مرکزی بینک کو قومی کرنسی کے استحکام کے لیے دو ارب ڈالر کی رقم ڈپازٹ کی شکل میں ادا کرے گا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں یمن کے وزیر اعظم اور اپنے مشیریوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے بتایا کہ سعودی حکومت کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک کے لیے دو ارب ڈالر کی خطیر رقم کی ادائی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب عالمی منڈی میں ڈالر کے مقابلے میں یمنی ریال کی قدر میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس وقت ایک ڈالر 440 یمنی ریال کے مساوی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک کو دو ارب ڈالر کی رقم ادا کرنے سے یمن کی سرکاری کرنسی کی قیمت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

یمن میں بغاوت کے بعد قومی کرنسی ریال کی قیمت میں 100 فی صد سے زائد کمی واقع ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں بنیادی ضرورت کی اشیاء بہت مہنگی ہوگئی ہیں۔

مزید خبریں :