17 نومبر ، 2017
ڈیرہ غازی خان میں آپریشن رد الفساد کے تحت پاکستان رینجرز پنجاب اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشتگرد پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پولیس پرحملوں میں ملوث ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے چار دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار کیے گئے۔