Time 24 نومبر ، 2017
پاکستان

نوازشریف جس نظریے کا نام ہے وہ کرپشن ہے، عمران خان

حافظ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ ایک نظریے کا نام ہیں لیکن نواز کا نظریے صرف کرپشن ہے۔

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف اقتدار میں آئے تھے ان کی ایک فیکٹری تھی، 12 سال اقتدار میں رہنے کے بعد آج ان کی 30 فیکٹریاں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم خود چوری کرتا ہے تو وہ وزیروں کو نہیں روک سکتا اور جب وزیر چوری کرتے ہیں تو وہ دیگر ماتحت افسران کو نہیں روک سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کو اس لیے نااہل کیا گیا کہ انہوں نے ملک کے 300 ارب روپے باہر لے کر گئے، ایک وقت تھا جب پاکستان پورے برصغیر میں سب سے زیادہ ترقی کررہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خاقان عباسی میں جرت نہیں کہ اسحاق ڈار کو نکالیں کیوں کہ نواز شریف ان کو ایسا کرنے نہیں دیں گے۔

’اسحاق ڈار کو سب پتہ ہے نواز شریف کے کتنے پیسے کہاں پڑے ہیں۔‘

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ یہاں نوازشریف اور زرداری جیسے لوگ اقتدار میں آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے روزگاری ہے۔

’جہاں جاؤ ہمارے نوجوان نوکریاں ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں، کتنے لوگ پاکستان سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں، غلط ویزوں سے جاتے ہیں، پکڑے جاتے ہیں۔‘


مزید خبریں :