03 فروری ، 2012
کراچی… کے ای ایس سی مزدور اتحاد کے تحت کے ای ایس سی کے گذری میں واقع ہیڈ افس پر برطرف ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کے ای ایس سی لیبر یونین اخلاق احمدنے کہا کہ 500سے زائد ملازمین کو برطرف کیا گیا اور 4ہزار سے زائد ملازمین کو سرپلس میں ڈال دیا گیا ہے،ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملازمین کو حقوق نہیں مل جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پر امن احتجاج ورکروں کے حق میں ہے۔