پاکستان
Time 26 نومبر ، 2017

کراچی کے 10 مختلف مقامات پر مذہبی جماعت کا دھرنا اور احتجاج

کراچی کے 10 مختلف مقامات پر دھرنا اور احتجاج جاری ہے جب کہ کئی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے۔

نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کے دھرنے کو منی دھرنا قرار دیا جارہا ہے جہاں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کردی۔ 

مذہبی جماعت کے کارکنان کی جانب سے ٹاور، حب ریور روڈ، الاصف اسکوائر، اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ، لانڈھی 6، کورنگی ڈھائی نمبر، کورنگی نمبر 5 میں بھی احتجاج جاری ہے۔ 

دوسری جانب گورنر ہاؤس جانے والی سڑک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، اسی طرح تین ہٹی سے جہانگیر روڈ جانے اور آنے والی سڑک بھی بند ہے۔ 

انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے نمائش چورنگی سے صدر جانے اور آنے والی سڑک کو بھی بند کردیا ہے۔

مزید خبریں :