دنیا
17 جولائی ، 2012

روسی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گیا

ماسکو… روسی خلائی مشن سویوز 3 خلا بازوں کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گیا۔ روسی حکام کے مطابق یہ مشن اتوار کو قزاقستان کے بیکانور مرکز سے روانہ کیا گیا تھا۔ سویوز کے ذریعہ امریکی خلاء باز سنیتا ولیمز، جاپانی خلا باز ایکی ہیکو ہوشیڈے اور روسی خلاء باز یوری میلن چنکو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچے ہیں ،اِس طرح بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود عملے کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ روسی خلا باز گناڈی پڈالکا اور سرگئی ریون اور امریکی خلا باز جوزف اکابا پہلے رواں سال مئی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں

مزید خبریں :