30 نومبر ، 2017
اسلام آباد: اوگرا کی سفارش پر وفاقی حکومت نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت نے پٹرول ایک روپے 48 پیسے مہنگا کرنے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کی منظوری دی ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 77 روپے47پیسےفی لیٹرمقرر کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 85روپے95پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 57روپے 58پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 52روپے12پیسےفی لیٹر ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر کیلئے ڈیزل پر آئل مارکٹیٹنگ کمپنیوں، ڈیلرز کا منافع ڈی ریگولیٹ نہیں کیا گیا۔