کاروبار
Time 05 دسمبر ، 2017

گیس ٹیرف میں اضافہ ناگزیر ہے، چیرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل

کراچی: چیئرپرسن آل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )عظمیٰ عادل خان نے کہا ہے کہ گیس کمپنیاں لائن لاسز کی کمی میں کامیاب نظر نہیں آرہی ہیں اس لیے گیس ٹیرف میں اضافہ نا گزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسوئی گیس کمپنیوں کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام ریجنز کے سوئی ناردرن اور سدرن کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر گیس کی قیمتوں اور کمپنیوں کے مارجن میں کمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اجلاس میں سوئی گیس ناردن اور سدرن کمپنیوں کے مارجن میں کمی کا فیصلہ بھی زیر غور آیا۔

اجلاس میں چیئرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل نے کہا کہ گیس کمپنیاں لائن لاسز کی کمی میں کامیاب نظر نہیں آرہی ہیں جس کی وجہ سے گیس ٹیرف میں اضافہ نا گزیر ہے، اگرٹیرف بڑھا تو کمپنیوں کے مارجن میں کمی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گیس مارجن کا اثر منافع اور شیئر ہولڈ ز پر ہوگا جس سے صنعت کار صارفین کا موقف سن رہے ہیں۔

مزید خبریں :