Time 08 دسمبر ، 2017
انٹرٹینمنٹ

فہد مصطفٰی ہدایت کار نبیل قریشی کی ایک اور فلم میں کاسٹ

— فوٹو:بشکریہ فیس بک اکاؤنٹ

ہدایت کار نبیل قریشی نے اداکار فہد مصطفٰی کو ایک اور فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں کاسٹ کرلیا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب جوڑی پروڈیوسر فضہ علی مرزا اور ہدایت کار نبیل قریشی نے ایک اور فلم بنانے کی تیاری کرلی ہے جس میں مرکزی کردار کے لیے فہد مصطفی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

فلم کا نام ’لوڈ ویڈنگ‘ رکھا گیا ہے جس میں فہد مصطفی کے مدمقابل مہوش حیات اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جب کہ فلم میں ثمینہ پیرزادہ بھی منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔

فلم کا اسکرپٹ بھی نبیل قریشی اور فضہ علی نے تحریر کیا ہے اور یہ فلم اگلے سال بڑی عید پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس سے پہلے نبیل اور فضہ کی جوڑی نے 2014 میں پہلی فلم ’نامعلوم افراد‘ بنائی تھی جس کے بعد 2016 میں ’فلم ایکٹر ان لاء‘ اور رواں سال تیسری فلم ’نامعلوم افراد 2‘ بنائی اور یہ تینوں فلمیں باکس آفس پر سپر ہٹ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ فضہ اور نبیل نے اب تک جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں ان میں ہیرو کا کردار  فہد مصطفٰی نے ہی نبھایا ہے۔

مزید خبریں :