پاکستان
Time 19 دسمبر ، 2017

جہانگیر ترین کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والے قومی اسمبلی کی نشست این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے لودھراں سے قومی اسمبلی کی نشست پر 12 فروری کو ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 26 سے 28 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست کا اجرا 17 جنوری کو ہو گا اور ضمنی انتخاب 12 فروری کو ہوگا۔

یاد رہے کہ 15 دسمبر کو سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 154 کی نشست کو خالی قرار دے دیا تھا۔

مزید خبریں :