Time 23 دسمبر ، 2017
پاکستان

کراچی سے بنکاک جانے والے غیر ملکی مسافر کے سامان سے اسلحہ برآمد


کراچی سے بنکاک جانے والی پرواز میں غیر ملکی مسافر کے سامان سے اسلحے کی برآمدگی نے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

کراچی سے بنکاک جانے والی غیر ملکی پرواز ٹی جے 342 سے ایک غیر ملکی مسافر کے سامان سے اسلحہ برآمد ہوا۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق ایئر پورٹ پر بورڈنگ کے دوران ملائشین مسافر کھیریل المحمد سامان میں سے اسلحہ برآمد ہوا۔

ذرائع کے مطابق مسافر اسلحہ سمیت لاؤنج تک پہنچ چکا تھا لیکن اے ایس ایف نے جناح ائیرپورٹ انٹرنیشنل ہولڈ مشین پر اس شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 4 پستول، 8 میگزین اور 70 راؤنڈ برآمد کر لیے۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم نے اسلحہ پرزہ جات کی شکل میں بڑی مہارت کے ساتھ مائیکرو ویو اوون میں چھپا رکھا تھا جب کہ گولیاں اپنی موٹی ہیل والی سینڈل میں چھپا رکھی تھیں۔

ملزم کا اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ لے کر جانے کے واقعے نے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

اگر ملزم پل کے راستے لاؤنج تک پہنچا تو وہیکل اسکینگ مشین غیر فعال تھی یا افسر کی کوتاہی تھی؟

ملزم اگر پارکنگ میں مسافر گیٹ سے داخل ہوا تو بارود کا پتہ لگانے والے آلات کی نظر میں کیوں نہیں آیا؟

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا سامان اسٹاف گیٹ سے پارکنگ میں آنا کسی ملازم کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ

اے ایس ایف اور حساس اداروں کے افراد نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر مسافروں کی چیکنگ کا عملبھی سخت کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :