27 دسمبر ، 2017
کابل: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ خطرناک دہشت گرد جان ولی عرف شینا افغانستان میں مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق جان ولی عرف شینا کو افغانستان کے صوبے کنڑ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جان ولی دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے شروع کیے جانے والے آپریشنز کے بعد جان ولی عرف شینا باجوڑ ایجنسی سے فرار ہوکر افغانستان چلا گیا تھا۔