Time 29 دسمبر ، 2017
کاروبار

نئے سال پر پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔

اوگرا نے سال نو سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں قیمتوں میں اضافے کی سفارش سے نئے سال پر عوام کو مہنگا پٹرول ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے مٹی کا تیل 13 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے تاہم قیمتوں میں ردوبدل کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اوگرا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے ڈیزل پر آئل مارکیٹ کمپنیوں اور ڈیلر کے منافع کو ڈی ریگولیٹ کردیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے باعث ڈیزل کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :