پاکستان
19 جولائی ، 2012

ملتان ضمنی الیکشن،غیر سرکاری نتائج کے مطابق عبدالقادرگیلانی کامیاب

ملتان ضمنی الیکشن،غیر سرکاری نتائج کے مطابق عبدالقادرگیلانی کامیاب

ملتان…قومی اسمبلی کی نشست این اے 151 ملتان فور کے ضمنی انتخاب میں سابق وزیر اعظم کے بیٹے عبدالقادرگیلانی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 64628 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے قریب حریف شوکت حیات بوسن60532 ووٹ لیکردوسرے نمبرپر رہے۔این اے 151 ملتان فور کے ضمنی الیکشن کی تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آچکے ہیں جس کے بعد عبدالقادرگیلانی کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔عبدالقادرگیلانی نے4062ووٹوں سے شوکت حیات بوسن کوشکست دی۔

مزید خبریں :