19 جولائی ، 2012
اسلام آباد…ماہ رمضان میں فراہمی بہتر بنانے کیلئے ٹی سی پی نے 50 ہزار ٹن سستی چینی یوٹیلٹی اسٹورزکوفراہم کردی۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ذرائع کے مطابق ٹی سی پی حکومت کی جانب سے خصوصی پیکیج کے تحت 42 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنانے کیلئے ماہ رمضان میں مزید 25 ہزار ٹن چینی یوٹیلیٹی اسٹورز پرفراہم کرے گا۔ذرائع کے مطابق رواں سال ٹی سی پی یوٹیلٹی اسٹورز کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 43 ہزا رٹن چینی فراہم کرچکا ہے جبکہ ٹی سی پی شوگر ملوں سے حالیہ ٹینڈر کے ذریعے 50 روپے 51 پیسے فی کلو کے حساب سے 2 لاکھ ٹن خریدی گئی چینی میں سے 75 ہزار ٹن کی ادائیگی بھی کرچکا ہے۔