19 جولائی ، 2012
لاہور…لاہور سیشن کورٹ میں قیدیوں نے اپنے ساتھ ہونیو الی مبینہ زیادتیوں کا بدلہ لینے کیلئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی وردی پھاڑ ڈالی ،کوٹ لکھپت جیل کے اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ رانا لطیف اپنے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر سیشن کورٹ میں آئے ہوئے تھے کہ قتل کے الزام میں گرفتار جمشید ،زاہد اوردیگر قیدیوں نے اْن پر حملہ کردیا اور وردی پھاڑ دی، رانا لطیف نے قیدیوں کیخلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانہ اسلام پورہ میں درخواست دے دیدی ہے۔