19 جولائی ، 2012
اسلام آباد…پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ کمیٹی برائے تیل و گیس کے اجلاس میں دونوں ممالک نے تیل اور گیس کے شعبے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ کمیٹی برائے تیل و گیس کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ایران کے نائب وزیرداخلہ اور وزیر پٹرولیم احمد خالدی، اور وزارت پٹرولیم کے ایڈیشنل سیکریٹری عابد سعید کی سربراہی میں مشترکہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایران کے وفد نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دل چسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں بھی ایران میں تیل و گیس کی تلاش کے کام میں حصہ لے سکتی ہیں۔ اجلاس میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیاگیا۔