19 جولائی ، 2012
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان اور میرپور آزاد کشمیر کے میٹرک تعلیمی بورڈ نے سال 2012 کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ تعلیمی بورڈ مردان کے تحت میٹرک کے سالانہ نتائج میں نوشہرہ کے اسکول دی پیس کی ہونہار طالبہ حبہ رحیم شیخ نے 969 نمبر لے کر پہلی ،شاہین انٹر کالج رسالپور نوشہرہ کی کرن حبیب نے 659نمبر لے کر دوسری اور نوشہرہ ہی کے دی پیس اسکول ہی کے طالب علم نظار نجم نے 926 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آزاد کشمیر میں ہما عرفان ایک ہزار 20 نمبر لے کر پہلی ، عیشعہ طارق ایک ہزار 19 نمبر کے ساتھ دوسری اور مدیحہ خان اور معازہ جاوید ایک ہزار 16 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔