20 جولائی ، 2012
کراچی. . . .صدر آصف علی زرداری کی آئی جی سندھ فیاض لغاری سے بلاول ہاوس میں ملاقات ہوئی جس میں صدر کو کراچی میں امن و امان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی جی سندھ نے صدر مملکت کو صوبے بھر بالخصوص کراچی میں امن و امان پر بریفنگ دی۔صدر مملکت نے آئی جی سندھ کو جرائم پیشہ عناصر ، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور خصوصا کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے میں ہر ممکن اقدامات کرنے کے احکامات دئیے۔